افریقہ143پر ڈھیر،پاکستان نے تیسرا ون ڈے اور سیریز جیت لی

فیصل آباد:(بیورورپورٹ) شاہینوں کی تباہ کن باﺅلنگ،افریقہ143پر ڈھیر،پاکستان نے تیسرا ون ڈے اور سیریز جیت لی۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پوری ٹیم صرف 37.5اوورز میں143رنز پر چلتی بنی،ڈی کاک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد 4 ،شاہین آفریدی ، نواز اور سلمان آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 25.1اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

فخر پھر ناکام رہے،صفر پر واپس لوٹے،صائم ایوب نے 77 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی،بابر اعظم نے 27رنز سکو ر کیے،رضوان 32 ،آغا سلمان 5 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔