60سال پرانا برگد کا درخت دوبارہ زندہ، قدرتی ورثے کا تحفظ تہذیبی ذمہ داری ہے: مریم اورنگزیب

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سرسبز پنجاب مشن کے تحت محکمہ جنگلات نے بوڑھے درخت کی زندگی بچالی ۔کاہنہ نہر کنارے گرنے والا ساٹھ سالہ تاریخی برگد کے درخت کو محکمہ جنگلات لاہور کی بروقت کارروائی سے دوبارہ کھڑا کر دیا گیا،ڈی جی جنگلات پنجاب کی براہ راست نگرانی میں ماہرین کی ٹیم نے درخت کو اصل مقام پر مضبوطی سے نصب کیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی سائنسی اور پیشہ ورانہ کارروائی سے تاریخی درخت کو نئی زندگی مل گئی، درختوں کا تحفظ اجتماعی فریضہ ہے، آئندہ نسلوں کیلئے صحتمند ماحول ہمارا مشن ہے، 60 سالہ برگد کا محفوظ ہونا ماحول دوست پنجاب کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے، قدرتی ورثے کا تحفظ ہماری تہذیبی ذمہ داری ہے، برگد جیسے درخت ہماری تاریخ کی علامت ہیں،محکمہ جنگلات کا یہ کارنامہ وزیراعلی مریم نواز کے ماحولیات وژن کی عملی تعبیر ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ درخت ہماری طرح سانس لیتے ہیں محسوس کرتے ہیں ور ہمارے لئے جینا چاہتے ہیں ،یہ درخت نیچرل اوروالڈ لاف کیلئے مکمل ایکو سسٹم فراہم کرتے ہیں یہ بے شمار مخلوقات کواشیانے فراہم کرتے ہیں ،ان بے زبان جانداردرختوں سے زندگی اوران میں بسنے والوں سے ان کے گھر چھیننے کی بجائے انہیں بچانے کی کوشش کریں، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ جہاں بھی آخری سانسیں لیتے اورمرتے بوڑھے درخت دیکھیں توان کی بقا ءکیلئے محکمہ جنگلات سے رابطہ کریں۔