اسلام آباد: ( ) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھی تاہم کابینہ ارکان کو اجلاس ملتوی ہونے کی باضابطہ اطلاع فراہم کر دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی ہونے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں، نئی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

















