وزیراعظم سے ترک وزیر کی ملاقات،برادرانہ تعلقات کا اعادہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ کی ملاقات،دیرینہ و مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔
شہباز شریف نے ترک صدر کےلئے تہنیتی پیغام بھیجا، سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، تجارت و دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ اوراہم امور پر پاکستان کے موقف کےلئے ترکیہ کی مضبوط و غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا ترک وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، ترک وزیر داخلہ نے صدر اردوان کی جانب سے وزیراعظم کےلئے تہنیتی پیغام پہنچایا، وزیراعظم نے پاکستان افغانستان امن مذاکرات میں سہولت کاری پر ترکیہ کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
















