کراچی:(بیورورپورٹ)4 روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کامیابی کساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہو گئی، دوسرا ایڈیشن پاکستان کے بحری شعبے میں سنگ میل ثابت ہوا جو سٹریٹجک مکالمے، علمی گفتگو اور تجارتی تعاون کےلئے متحرک پلیٹ فارم فراہم کرتا ،بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے وزارت بحری امور کے ویژن اور عزم کا مظہر ہے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چودھر ی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چودھری نے کہا پاکستان کا پہلا گرین شپ ریپئیر اینڈ ری سائیکلنگ یارڈ پورٹ قاسم پر تعمیر کیا جائےگا، پاکستان کی میری ٹائم سنچری (2047–2147) کے طویل مدتی ویژن میں 5ستون ہیں جن میں 3 نئے ڈیپ سی پورٹس کی تعمیر، قومی شپنگ فلیٹ کی توسیع، آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکسز، 100فیصد گرین ڈیجیٹل پورٹس اور علاقائی میری ٹائم تعاون کی قیادت شامل ہیں۔
کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے شریک وفود، ماہرین بحری امور، محققین اور نمائش میں شریک اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025پاکستان کی بحری صنعت کےلئے بہترین فورم ہے جہاں صنعت سے وابستہ ادارے اور ماہرین باہمی تبادلہ خیال کے ذریعے ترقی و معاشی خوشحالی کے نئے راستے کھول سکتے ہیں، کمانڈر کراچی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (NIMA) کی جانب سے ”پائیدار ترقی کےلئے بلیو اکانومی کی صلاحیتوں سے استفادہ“کے موضوع پر بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے انعقاد کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
ملکی و بین الاقوامی مندوبین کے مابین 83مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت 76ارب ہے،معاہدے پاکستان میں سٹریٹجک شراکت داری، ٹیکنالوجی کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے ، بلیو اکانومی میں وسیع سرمایہ کاری کےلئے بین الاقوامی آمادگی کا واضح پیغام ہیں۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















