پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل ،اسرائیل کےلئے کارآمد نہیں کی شق موجود

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا،اسرائیل کےلئے کارآمد نہیںکی شق موجود ہے،ڈی جی پاسپورٹ نے قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں وضاحت دےدی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے کہاصرف ڈیزائن تبدیل کیا ،سکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ،سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔