امن کےلئے افغانستان دانشمندی سے کام لے، خواجہ آصف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے خطے میں امن کےلئے افغانستان دانشمندی سے کام لے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا مذاکرات میں مطالبہ ہوگاافغان سرزمین سے دہشتگردی نہ ہو،پیشرفت کی امید ہوہے تو ہی بات کی جاتی ہے،پیشرفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے،27ویںآئینی ترمیم کی اگلے ہفتے کوئی شکل نکل آئے گی،اظہار رائے بلاول بھٹو کا حق ہے،تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعدنکلنے والی شکل سامنے لے آئیں گے۔