پاکستان ایک قدم اور آگے، سرحد پار سے آنےوالے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار

کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان ایک قدم اور آگے، سرحد پار سے آنےوالے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔

نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار سفرا ڈرون جیمنگ گن نے ڈرون ناکارہ کرنا شروع کردئیے، گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کردیتی ہے،کراچی میں جاری میری ٹائم ایکسپو میں جیمنگ گن کی نمائش کی گئی۔

مپنی منیجر حمزہ خالد نے کہا گن کو ملکی سرحدوں پر نصب کرنے کےساتھ شہروں میں ہونےوالے بڑے ایونٹس میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں کام کرتی ،ضرورت کے مطابق اینگل بھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں، رینج میں آنے والے تمام ڈرونز کا کنٹرول حاصل ،ناکارہ بناتے ہوئے اپنے پاس لینڈ کرالیا جاتا ہے۔

حمزہ خالد نے کہاسرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو گن کی مدد سے بآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے،دشمن کی جانب سے آنے والے ڈرونز کتنی ہی تعداد میں آجائیں گن ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔