مینول ٹیکس ریٹرن فائل کرنےوالوں کیلئے خصوصی سہولیات


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایف بی آر نے ملک بھر میں ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت مینول انکم ٹیکس فائلرز کےلئے خصوصی سہولیات کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل مینول ریٹرن فائل کر نےوالے ٹیکس دہندگان کو تمام ضروری معاونت فراہم کریں گے،مینول ٹیکس دہندگان رجسٹریشن ،آن لائن ریٹرن فائلنگ میں مکمل معاونت مفت حاصل کرنے کےلئے متعلقہ ٹیکس دفاتر سے رجوع کریں۔

ایف بی آر نے کہا کسی مینول ٹیکس دہندہ کو قانونی مدد کی ضرورت ہو تو ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر سہولت مفت فراہم کریں گے،مینول ٹیکس فائلرز کیلئے ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کر دی ،ٹیکس دہندگان کی سہولت اور پاکستان میں مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ، شفاف و موثر ٹیکس سسٹم کو فروغ دینے کےلئے پر عزم ہے۔