پاکستان کی کامیابیوں پر فخر،تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،امیر قطر


دو حہ: (مشرق نیوز)امیر قطر نے کہاہے پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ خوش آئند ،بروقت ،پاکستان کی کامیابیوں پر فخر ہے،تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،پاکستانی سفیر بھی موجود تھے،صدر مملکت نے امیر قطر کو حکومت ،عوام کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا،قطر کی ترقی ، امیر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا ،دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت ،غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی۔

امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے قطر کو پاکستان کی کامیابیوں پر فخر ہے ،تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے،امید ہے پاکستان ،افغانستان موجودہ مسائل حل کرکے حالیہ چیلنجز کو پس پشت ڈال دیں گے،صدر زرداری نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف زرداری نے چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات کی ،دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،آصف زرداری نے کہا پاکستان ،چین آہنی بھائی ، ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں،چین سے دوستی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ۔

چینی نائب صدر ہان ژنگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں اور پاکستان کی دہشتگردی کےخلاف کوششوں ،علاقائی امن کیلئے کردار کو سراہتے ہوئے کہا چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، ترقی کے منصوبے ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، زراعت ،ووکیشنل تربیت جیسے شعبوں میں شامل ہوں گے ۔