کراچی: (بیورورپورٹ)وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہاہے معیشت پر اعتماد سرمایہ کاری کا ذریعہ،رائٹ سائزنگ کرکے 39 وزارتیں ضم ،24سرکاری ادارے فروخت کریں گے،پی آئی اے کی نجکاری سال ختم ہونے سے پہلے مکمل ہو جائےگی۔
دی فیوچر سمٹ کے نویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا معیشت میں نجی شعبے کا کردار بہت اہم ، ملک کو پرائیویٹ سیکٹر نے لیڈ کرنا ہے، پیداوار پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار راستہ ،معیشت درست سمت گامزن ہے، پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے معاشی بہتری کا اعتراف کیا ،دنیا میں معاشی نظام بہتری کی جانب گامزن ہے، بہت سے ممالک معاشی نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں،اے آئی پر مبنی ترقی کیلئے ایکو سسٹم تشکیل دینا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا طویل المدتی ترقی کی سمت طے کرنے کےلئے اصلاحات پر مبنی پالیسیاں، آگے بڑھنے والی سوچ اپنانا ناگزیر ہے، ڈیجیٹائزیشن سے معیشت میں شفافیت آئے گی، بلیو اکانومی میں بھرپور صلاحیت موجود ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا،گوگل پاکستان کو ایکسپورٹ ہب بنانے کا منصوبہ بنانا چاہتا ہے، آئی ٹی ،میری ٹائم سیکٹر پر فوکس ہوگا،میکرواکنامک استحکام کوئی حتمی مقصد نہیں ،معیشت پر اعتماد سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہا نجکاری کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل ہو چکی ، خریدار ملٹی ملین ڈالر سرمایہ کاری کریں گے،وزارتوں کے انضمام ،غیر ضروری محکموں کی بندش پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ، ملازمین کو نجی شعبے کے برابر پیکجز دیئے جا رہے ، پنشن اصلاحات بھی حکومتی ایجنڈے کا حصہ ہیں،مستحکم معاشی ترقی کیلئے آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈز دستیاب ہیں، دانشمندانہ استعمال کرنا ہوگا۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















