نگران حکومت کی مدت میں توسیع کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے:الیکشن کمیشن

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نگران حکومت کی مدت میں توسیع کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے،الیکشن کمیشن لیگل ریفارم کمیٹی نے سفارشات وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کر دیں،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 ون میں ترمیم کی سفارش کی، اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات 90 کے بجائے 120 روز میں کرائے جائیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر انتخابات 60 کے بجائے 90 روز میں کرانے کی سفارش کی گئی، اس کے علاوہ انتخابی مہم کا وقت بھی 28 روز سے بڑھا کر 45 روز کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول اور عدالتی کارروائیوں کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں مشکلات پیش آتی ہیں، اور نگران حکومت کی مدت میں اضافہ انتخابی تیاریوں کو موثر اور مکمل بنانے کےلئے ضروری ہے۔