پاکستانیوں نے خیر سگالی ،اعلیٰ ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی


لاہور:(خبر نگار) پاکستانیوں نے خیر سگالی اور اعلیٰ ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی،بھارت سے بہہ کر آنےوالے300 جانوروں کو امانت سمجھ کر واپس بھیج دیا۔

بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاوں ”سنگھوکے“ میں عوام نے 300 جانور واپس کرنے پر پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا،سکھ شہری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا”سنگھوکے“ سمیت متعدد سرحدی گاوں سیلاب کی زد میں آئے جانوروں کو نکالنے کا وقت نہیں تھا، سرحدی علاقوں سے جانور بھینسیں ،گائیںبہہ کر پاکستان چلے گئے ،پاکستانی عوام نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانور سرحد پار واپس بھیج دئیے،سکھ برادری ،پاکستان کے رشتے کی جڑیں تاریخ، مذہب، زبان، کلچر اور محبت میں پیوست ہیں۔