شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر


لاہور:(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے قومی کرکٹر شان مسعود کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان اسلام آباد میں عشائیے کے دوران کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقاتیں ہوئیں،شان مسعود کی بطور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز تقرری پاکستان کرکٹ کے انتظامی ڈھانچے میں اہم پیشرفت ہے۔