بھارت جاکر کھیلنا مناسب نہیں،پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار

لاہور:(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاکر کھیلنا مناسب نہیں،پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار ہو گیا،ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ میں عدم شرکت کا ایف آئی ایچ کو بتا دیا۔

سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے کہا فیصلے سے بھارتی حکام کوتحریری طور پر آگاہ کر دیا، موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کو سکیورٹی رسک میں نہیں ڈالا جا سکتا اگر نیوٹرل مقام پر میچ کھیلنے کی پیش کش کی گئی تو دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے،تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا بھارتی حکام کے متعصبانہ روئیے کی وجہ سے جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے نہیں بھیجیں گے۔

رانا مجاہد نے کہا بھارتی حکومت کھیلوں میں بھی نفرتوں کا اضافہ کر رہی ہے،موجودہ حالات میں بھارت جاکر کھیلنا مناسب نہیںوہ تو کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملاتے اپنے ملک میں کیا سلوک کریں گے، واضح رہے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔