ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا 8 فروری کو کولمبو میں متوقع

دبئی: (مشرق نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کا7فروری سے آغاز، پاک بھارت ٹاکرا 8 فروری کو کولمبو میں متوقع ہے۔

ورلڈ کپ مقابلے بھارت کے 5 شہروں ،سری لنکا کے 2 مقامات پر ہوں گے ،ایونٹ کا فائنل میچ احمد آباد یا کولمبو میں کھیلا جائے گا،حتمی مقام کا فیصلہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لیں گی، میزبان ممالک کے علاوہ 2024 کے ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹاپ 7 ٹیموں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ اور ویسٹ انڈیزنے براہ راست کوالیفائی کیا ،پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کو رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست رسائی ملی۔

20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا،ہر گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں جائیں گی ۔