شمشان گھاٹ کیس، اب تو کابینہ بھی نہیں کیسے منظوری ملے گی؟ پشاور ہائیکورٹ
پشاور: (بیورورپورٹ) شمشان گھاٹ کیس میں جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے اب تو کابینہ بھی نہیں تو کیسے منظوری ملے گی؟۔
پشاورہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار تیمور خان نے دلائل دئیے خیشگی بالا میں شمشان گھاٹ کےلئے جس زمین کی نشاندہی کی گئی وہ محکمہ ٹورازم کی ملکیت ہے، شمشان گھاٹ تک میت لے جانے کےلئے بس کےلئے بھی درخواست دی ۔
جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی؟ آپ خود بھی ممبر صوبائی اسمبلی ہیں جس پر بابا گرپال سنگھ نے کہا جی میں اقلیت کی نشست پر اپوزیشن سے ممبر اسمبلی ہوں،جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیئے ابھی تو کابینہ نہیں ہے اس لیے مہینے سے پہلے تاریخ نہیں دے سکتے، بعدازاں عدالت نے صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
















