اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے دلائل دئیے سپر ٹیکس سرمایہ کاروں کےلئے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینیبنچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی،دوران سماعت جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دئیے سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا، کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا، آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا ہے جن پر ٹیکس نہیں لگایا گیا ان پر بھی ٹیکس لگا دیا جائے،وکیل فروغ نسیم نے جواب دیا شاید میں اپنے دلائل ٹھیک سے بریف نہیں کر پایا، جسٹس جمال مندوخیل نے فروغ نسیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کسی کےساتھ فرق نہ ہو،جسٹس علی مظہر نے کہا فائنل ٹیکس رجیم میں جو ٹیکس لگ گیا، اس کے بعد اور نہیں لگ سکتا،سپر ٹیکس الگ کیٹیگری میں لگایا گیا ہے، سازگار ماحول کیسے پیدا کرنا چاہیے ؟ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے ؟۔
وکیل عزیز نشتر نے جواب دیا مجھے منافع نہیں ہورہا، تب بھی میں ٹیکس دے رہا ہوں، آج کے اس دور میں ریڑھی والے کو بھی جیو ٹیگ لگایا جا سکتا ہے،جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئیےحکومت کو فوری ضرورت پڑی تو اس نے سپر ٹیکس لگا دیا ،بعد ازاں عدالت نے سماعت آج تک کےلئے ملتوی کردی۔
حکومت کو فوری ضرورت پڑی تو سپر ٹیکس لگا دیا،آئینی بنچ
















