وزیر خزانہ کی امریکہ میں عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں،سرمایہ کاری کی دعوت

نیویارک: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے دورہ امریکہ کے دوران سربراہ آئی ایم ایف کرسٹا لینا جارجیوا ، سعودی ہم منصب سمیت اہم رہنماوں اور اداروں کے سربراہوںسے ملاقات کیں، ملاقات میں پاکستان میں معاشی استحکام پربریفنگ اور سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔

سینیٹر اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ائیر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیشرفت سے آگاہ کیا،سینیٹر اورنگزیب امریکی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کےسی ای او بینجمن بلیک سے بھی ملے، پاکستان کے تیل وگیس،معدنیات،زراعت،آئی ٹی اوردواسازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پربات چیت کی گئی۔

آذربائیجان کے نائب اول وزیرخزانہ انار کریموف سے بھی مفید ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر کی خطے کے وزرائے خزانہ اورمرکزی بینک گورنرز کےساتھ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا سے بھی ملاقات ہوئی وزیرخزانہ نے پاکستان کےساتھ سٹاف لیول ایگریمنٹ کا خیرمقدم کیا،ٹیکس ،توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات اور نجکاری کے تسلسل کا عزم دہرایا،سرمایہ کاروں کو معدنیات ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ، زراعت اور فارماسیوٹیکل میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،سینیٹر اورنگزیب کی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی اعلیٰ انتظامیہ سے بھی ملاقات ہوئی،پانڈا بانڈ کے جلد اجرا اور آئندہ یورو بانڈز و بین الاقوامی سکوک کے ذریعے سرمایہ مارکیٹوں میں رسائی کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔