طورخم بارڈر بدستور بند، دوطرفہ تجارت، آمدورفت معطل

خیبر :(نمائندہ مشرق) پاک افغان بارڈر طورخم پر کشیدگی کے باعث بدستور بند ،دو طرفہ تجارت، کاروباری سرگرمیاں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہونے سے مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سرحدی علاقے میں کاروبار بند ہونے سے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو روزانہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے،تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا پاک افغان مسئلے اور سرحدی تناﺅ کا بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے۔