فیلڈ مارشل کی ملاقات،قومی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے،صدر مملکت
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات،ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کے جارحانہ ، اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونےوالی تازہ سلامتی کی صورتحال اور مسلح افواج کی جانب سے دئیے گئے مناسب و موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔
صدرآصف زرداری نے مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت و تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چوکسی و پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، خصوصاً افغان سرحد پر ہونےوالے سرحد پار حملوں کو بروقت و موثر انداز میں پسپا کرنے پر تعریف کی،آصف زرداری نے عزم کا اعادہ کیا پاکستان ہر قیمت پر اپنی قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا۔
















