بھارت کےلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
اسلام آباد،لاہور:( بیورورپورٹ،خبرنگار) بھارت کےلئے فضائی حدود کی بندش میں توسیع،آپریشنل وجوہات کے باعث کچھ روٹ مخصوص دورانیے کیلئے بند کردیئے گئے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر تے ہوئے کہا بھارتی ایئرلائنز کے زیر ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں،فضائی حدود بھارتی فوجی پروازوں کےلئے بھی بند رہے گی، پابندی 15 اکتوبر سے 24 نومبر 2025 تک نافذ رہے گی،فضائی حدود کی مسلسل بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق پنجاب ، سندھ ،بلوچستان کے ڈومیسٹک روٹس مخصوص دورانیے کےلئے دستیاب نہیں ہوں گے،نوٹم میں ایئرمین کو مخصوص بلندی تک پرواز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متبادل روٹس بھی فراہم کردیئے گئے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق روٹس کے کچھ حصوں کی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر نہیںپڑا۔
















