انکم ٹیکس نہیں دیتے تو سپر کیسے دیں گے،آئینی بنچ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپر ٹیکس کیس میںجسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے انکم ٹیکس نہیں دیتے سپر کیسے دیں گے اب تو سیلاب کی وجہ سے نہ کہہ دیں لگنے والا ٹیکس بھی نہیں دیں گے،وکیل فروغ نسیم نے مو¿قف اپنایا سپر ٹیکس سیکشن 6بی (اے) کے تحت ہی لگایا جا سکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک کون سا ٹیکس ائیر ہو گا، سادہ لفظوں میں پوچھوں تو پیج نمبر ایک سے ان ورڈز لکھا ہے تو کیا پیج نمبر ایک سے پڑھیں گے؟،فروغ نسیم نے مو¿قف اپنایا اگر لکھا ہو پیج نمبر ایک سے ان ورڈ تو وہ پیج نمبر دو سے پڑھا جائے گا، جسٹس علی مظہر نے استفسار کیا جب چارجز سیکشن کے تحت ٹیکس لیا جا سکتا تو پھر کیا مسئلہ ہے؟،فروغ نسیم نے کہا چارجز سیکشنز اور انشورنس کمپنیوں کے حوالے سے کئی عدالتی فیصلے موجود ہیں، انشورنس کمپنی پر کون سا اور کتنا ٹیکس نافذ ہو گا سیکشن موجود ہے، ٹیکس نافذ کرنے کےلئے شیڈول ضروری ہے بغیر شیڈول ٹیکس نہیں لگایا جا سکتا،سپریم کورٹ نے مزید سماعت ملتوی کردی۔