اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے اور مذہبی جماعت کے احتجاج پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا2سال غزہ کے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹے ،بچوں کا قتل عام جاری تھا،ساری دنیا سراپااحتجاج ،بڑی تعداد و اکثریت غیر مسلم ممالک کے باسیوں کی رہی،پاکستان میں فلسطین پہ جان قربان کے خواہش مندوں کو شاید اطلاع نہیں جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل اور حماس نے دستخط کر دیئے ۔
خواجہ آصف نے کہاجنگ بند ہو گئی تو جی ٹی روڈ پر فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی،لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او، گھر جاو، فلسطینی مٹھائی کھا رہے اور ہم احتجاج کر رہے ہیں۔
لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او، گھر جاو،وزیر دفاع
















