لاہور: (خبر نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ سے مصنوعی ذہانت ملکی ترقی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔
مصنوعی ذہانت کے فروغ کیلئے منعقدہ اجلاس میںجدید ٹیکنالوجی کا استعمال تیز اور ڈیجیٹل معیشت کے دائرہ کار کو وسعت دینے کےلئے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
شہبازشریف نے کہامعیشت کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے آئی ٹی ،مصنوعی ذہانت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہے ہیں،مصنوعی ذہانت کو معیشت کی ترقی، صنعتی پیداوار میں اضافے، سرکاری نظام کی شفافیت و نوجوانوں کےلئے نئے مواقع پیدا کرنے کےلئے استعمال کیا جائے گا، ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید موثر و تیز بنایا جائے تاکہ پاکستان خطے میں ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر سکے۔
وزیراعظم نے قومی پالیسی کے موثر نفاذ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ڈیٹا پروٹیکشن، پرائیویسی اور ڈیٹا سورینیٹی جیسے پہلووں کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے، مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ ٹیکنالوجی کا فائدہ عوامی فلاح، تعلیم، صحت، زراعت، سکیورٹی و دیگر اہم شعبوں میں بھرپور طور پر حاصل کیا جا سکے۔
شہبازشریف نے کہامصنوعی ذہانت کے فروغ و نفاذ کےلئے سٹیئرنگ کمیٹی پالیسیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی،پاکستان نوجوان آبادی و ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال کی بدولت مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے ،حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















