مالی سال 2025-26 کےلئے نیا مقامی قرضہ لینے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے مالی سال 2025-26 کےلئے نیا مقامی قرضہ لینے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت رواں مالی سال 22 ہزار ارب سے زائد کا نیا قرضہ لے گی جو پرانے قرضوں کی ادائیگی اور بجٹ خسارے کی فنانسنگ کےلئے لیا جائے گا،15 ہزار 628 ارب کے پرانے قرضے اتارنے کا ہدف طے کرلیا گیا۔

پرانے قرضے ادا کرنے کے بعد نیا خالص مقامی قرضہ 6 ہزار 395 ارب ہوگا،ٹریژری بلز کی مد میں 8 ہزار 731 ارب حاصل کرنے کا تخمینہ جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے 8 ہزار 595 ارب قرض لینے کا منصوبہ ہے،گورنمنٹ اجارہ سکوک کی مد میں 3 ہزار 312 ارب اکٹھے کیے جائیں گے ، نیشنل سیونگ سکیمز سے ایک ہزار 385 ارب حاصل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔