فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا سٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان سے ایک اور کثیرالقومی کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج سے اپنے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کی ڈی لسٹنگ پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

پی ایس ایکس انتظامیہ کے نوٹس کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کو ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے نتیجے میں فلپ مورس کمپنی شیئرز کا 6اکتوبر 2025 سے پاکستان سٹاک ایکسچینج سے انخلا ہوجائے گا۔

نوٹس کے مطابق کمپنی سپانسرز نے فی شیئر 1300روپے میں بائے بیک کی پیشکش کردی ہے اور کمپنی کی بائے بیک پیشکش 29ستمبر 2026 تک کیلئے موثر بہ عمل ہوگی۔