پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کیا نہ آئندہ کرے گا،سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سکیورٹی ذرائع نے آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو دیتے ہوئے کہا معاملے کو سیاسی طور پر ہی حل کیا جاناچا ہے،پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کیا نہ آئندہ کرے گا،کشمیر اور فلسطین پر موقف تبدیل نہیں ہورہا ،دونوں کو خود ارادیت درکار ہے اور ساتھ ہیں،ابراہم معاہدے کی باتیں صرف پروپیگنڈا ہیں،پاکستانی لوگوں کی خواہش کےخلاف نہیں جایا جاسکتا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل پرسوچ سب کو معلوم ہے، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کردیں گے، معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات بڑھا دئیے،سکیورٹی ذرائع نے کہافیض حمید کےخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی میں قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں، کورٹ مارشل کی کارروائی میں اپیل کا حق بھی حاصل ہوگا، ملک میں ہائبرڈ نظام نہیں، ایسا نظام ہے جو آئین وقانون کے مطابق ہے۔