اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی تیسری قسط حاصل کرنے کےلئے پوزیشن بہتر کرلی ،حکام اتوار سے جائزہ مشن کےساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کر ینگے ۔
ذرائع کے مطابق 4 روز میں اضافی اقدامات کےساتھ، سیلاب چیلنجز کے پیش نظر ممکنہ رعایتوں کے ذریعے دوسرے جائزے کے اختتام کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے ،نتیجے میں آئندہ ماہ کے آغاز تک ایک ارب ڈالر سے زائد کی اگلی قسط جاری ہونے کا امکان ہے تاہم آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری درکار ہوگی،آئی ایم ایف نے پرانی آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ٹیکس چھوٹ کی درخواست مسترد کردی۔
آئی ایم ایف سے تیسری قسط حاصل کرنے کیلئے پوزیشن بہتر
















