جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے8986 کیسز نمٹا دیئے
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن نے ستمبر میں8986 کیسز نمٹا دیئے،رپورٹ جاری کر دی گئی۔
مارچ 2011 سے ستمبر 2025 تک 10 ہزار 636 کیسز میں سے 8 ہزار 986 کیسز نمٹائے گئے،کوئٹہ میں کمیشن کا علاقائی دفتر صوبہ بلوچستان سے متعلق کیسز کو نمٹاتا ہے، بلوچستان میں ستمبر2025 کے دوران 14 لاپتہ افراد گھر واپس پہنچے۔
چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی متحرک قیادت میں کمیشن نے 3ماہ کے دوران 289 کیسز نمٹائے،کمیشن نے ہر ماہ 96 کیسز نمٹائے، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات کیے، کمیشن نے گمشدہ افراد کے اہلخانہ کی سہولت کیلئے خصوصی سیل بھی تشکیل دیا،سیل گمشدہ افراد کے بچوں کے ب فارم، پنشن فراہمی اور دیگر معاملات میں ریلیف فراہم کرتا ہے،تعلیم، صحت اور دیگر امور میں مدد کیلئے وفاقی، صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئیں،کمیشن میں زیر تفتیش اور ”جبری گمشدگی“قرار نہ دیئے گئے کیسز میں مسلسل معاونت کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ محکموں کےساتھ ملکر منصوبہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
















