کوئٹہ: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے دہشت گردی کےخلاف واضح ویژن کےساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
سرفراز بگٹی نے زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کےخلاف جنگ سب کی جنگ ہے، ملک دشمن سازشوں کو قومی یکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا، ریاست سب سے مقدم ہے، ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، کرپشن کا ناسور دہشت گردی سے بڑا چیلنج ہے، تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، افسران بدعنوانی کے خاتمے اور عوامی خدمت کا تہیہ کرلیں۔
دہشتگردی کےخلاف واضح ویژن کےساتھ آگے بڑھنا ہوگا: سرفراز بگٹی
















