پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرےگا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس 27-2026 کی میزبانی کرےگا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی تیاریوں کےلئے اعلیٰ سطح کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اورتیاریوں کے عمل کی رہنمائی کرتے ہوئے زور دیا ایس سی او کا پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے،وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکرٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی آئی سی ٹی و دیگر سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔