سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے،وفاقی وزیر خزانہ


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کوشش ہے اپنے زور بازو معاملات ٹھیک کریں،سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے،امریکہ میں مختلف شعبوں میں معاہدے کیے گئے، سرمایہ کاری بہت اہم ، اب امداد نہیں ،تجارت کی جارہی ہے۔

بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاایف بی آر کا کام اب صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا، اگلے سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے دیا جائے گا،کسی بھی ملک کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ، حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، ریگولیٹری میٹریل کی قیمتوں کو کم کیا تاکہ انڈسٹریز چل سکیں، پرائیویٹ سیکٹرکو آگے لےجانا ہے تو ٹیکسز و دیگر معاملات کو دیکھنا ہوگا تاکہ لوگوں کا اعتماد معیشت پرقائم ہو۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہا چند ہفتوں میں چین، سعودی عرب و دیگر ممالک کے دورے کیے، صرف چین میں 24،امریکہ میں مختلف شعبوں میں معاہدے کیے گئے، ،موسمیاتی تبدیلی ،بڑھتی آبادی کے چیلنج کو دیکھنا ہوگا، ملک میں معاشی استحکام آگیا ،رواںسال ترسیلات زر مزید بڑھیں گی ،نجکاری کے عمل کو حکومتی سطح پر بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے مثبت نتائج مرتب ہوں۔