ای بائیکس سکیم کی قرعہ اندازی، 41 ہزار درخواست گزار کامیاب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ای بائیکس سکیم کی قرعہ اندازی، 41 ہزار درخواست گزار کامیاب ،وزارت صنعت و پیداوار نے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ای بائیکس رکشے کیلئے ملک بھر سے 2لاکھ 69ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، قرعہ اندازی کے تحت 41ہزار درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دیا گیا،حکام کے مطابق 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی، کم آمدنی والے شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں پر براہ راست سبسڈی دی جارہی ہے، موٹر سائیکلوں پر 50 ہزار بینکوں سے قرض ،80 ہزار روپے صارف کو خود دینا ہوں گے جبکہ رکشوں پر سبسڈی 2 لاکھ اور 4 لاکھ خریدار کو دینا ہوں گے۔

وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق ای بیلٹنگ کا پہلا مرحلہ شفاف محفوظ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مکمل کیا گیا، ای بائیکس پر جون تک حکومت 9ارب کی سبسڈی دے گی۔