ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ
راولپنڈی‘پلندری:(بیورورپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، طلبہ،اساتذہ سے ملاقات، شرکا نے معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں ،وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالی، طلبہ،اساتذہ نے مفصل جوابات پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا شکریہ ادا کیا۔
پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری نے کہاڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو ،عزم نے حوصلوں کو مزید تقویت دی ،شرکا نے عزم کا اعادہ کیا بھارت نے اگر دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو سخت ہزیمت ، رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا،پاکستان ،کشمیر ایک ہیں، کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
















