فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد،جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر ، آپریشنل کمانڈر ،سکیورٹی فورسز، چینی ، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ ، گوادر پی سی ہوٹل ،خضدار سکول بس دھماکہ، کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ خود کش دھماکہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملہ اور کوئٹہ ریلوے سٹیشن میں دہشتگرد کاروائیاں کیں،ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت واضح ثبوت ہے افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کےلئے استعمال ہو رہی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق گل رحمان افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا۔