سستی بجلی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا، وزیر توانائی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے سی ٹی بی سی ایم عالمی تجربات کی روشنی میں تیارکردہ نظام،سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا ۔

ورکشاپ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا بجلی کی پیداوار، تجارت ،ترسیل کو نئے دور میں داخل کریں گے، جدید، شفاف و مسابقتی بجلی کی مارکیٹ قائم کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاکہ ہر پاکستانی کو سستی، قابل اعتماد ، پائیدار توانائی فراہم کی جا سکے،سی ٹی بی سی ایم نظام بجلی شعبے میں شفافیت، مسابقت کے فروغ کےلئے ڈیزائن کیا گیا ،کوئی تجربہ نہیں بلکہ برسوں سے تیار کردہ اصلاحاتی منصوبہ ہے اب عملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا۔

وزیر توانائی نے کہا800 میگاواٹ وہیلنگ ڈیمانڈ مسابقتی عمل سے الاٹ کی جائے گی، صنعتی صارفین براہ راست سپلائر سے مسابقتی نرخوں پر بجلی خرید سکیں گے،قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو نظام میں شامل کرنے میں سہولت ملے گی،اصلاح اوپر سے مسلط نہیں کی جا رہی بلکہ شراکتی فریم ورک ہے، اصلاحات کے بغیر نااہلیاں برقرار رہیں گی، صارفین پر بوجھ بڑھتا رہے گا۔