دہشتگردی کے خاتمے کےلئے چین کےساتھ تعاون جاری رہے گا، زرداری
بیجنگ:(مشرق نیوز) چینی کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکرٹری چن شیاجیانگ نے کہا ہے پاکستان ،چین دہشتگردی ،علیحدگی پسندی کےخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے۔
صدر آصف زرداری نے ارمچی میں سیکرٹری سنکیانگ چن شیاوجیانگ سے ملاقات کی ،گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے، چن شیاوجیانگ نے صدر زرداری کا خیرمقدم کیا۔
کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری سنکیانگ چن شیاوجیانگ نے کہا صدر آصف زرداری فروری 2025 میں بیجنگ میں صدر شی چن پنگ سے ملے،اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے،حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورے پر سی پیک کے دوسرے مرحلے کی رفتار تیز تر ہوئی، سنکیانگ خوش حالی و پائیدار امن کا مرکز بن چکا، جی ڈی پی 5.6 کھرب یوان سے تجاوز کر گئی ،سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے ، سماجی ترقی کےلئے اقدامات کر رہا ہے، پاکستان ،چین کے درمیان 8سسٹر سٹی معاہدے ،ارمچی ،پشاور بھی شامل ہے،پاکستان ،چین دہشتگردی ،علیحدگی پسندی کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے۔
صدرمملکت آصف زرداری نے کہا چینی عوام کی یکجہتی و سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، دونوں ممالک کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،دہشتگردی ،انتہا پسندی کے خاتمے کےلئے چین کےساتھ تعاون جاری رہے گا، پاکستان ،چین زراعت، صنعت، معدنیات ،نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔
















