ریٹائرڈ ججز کی بیواوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت عظمیٰ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی کا حق 2018 کے صدارتی آرڈر نمبر7 میں دیا گیا تاہم آرڈر نمبر 7 ریٹائرڈ ججز کی بیواوں کو تاحیات سکیورٹی کی سہولت فراہم نہیں کرتا،ریٹائرڈ ججز کی بیواوں کو تاحیات سکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔