پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ


اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا،پاکستان کو گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو جنیوا کے ذریعے فنڈنگ ملتی ہے، انسداد پولیو پر سالانہ 25 کروڑ ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں، 80 فیصد رقم یوایس ایڈ،یونیسف،ڈبلیو ایچ او،بل گیٹس ودیگر تنظیمیں دیتی ہیں،دوست ممالک بھی انسداد پولیو مہم میں حصہ لیتے ہیں۔

وزارت صحت نے عالمی فنڈنگ کم ہونے کے بعد انسداد پولیو کی نئی حکمت عملی بناتے ہوئے آئندہ سال سے انسداد پولیو مہم 5 کی بجائے 3 روز تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا،مہم سے جڑے ضلعی و تحصیل سطح کے سٹاف کی تعداد بھی کم کی جائےگی،وفاقی وزیر صحت نے کہا فنڈنگ کم ہونے پر کوشش کریں گے ایک سال میں پولیو کا خاتمہ کریں، ہرحال میں پولیو کو ختم کرنا ہوگا، انسداد پولیو کےلئے عالمی فنڈنگ بتدریج سکڑتی جا رہی ہے،پولیو کے خاتمے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں بچا۔