آئی ایم ایف سے نیا میونسپل ٹیکس لگانے کی اجازت طلب


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے آئی ایم ایف سے نیا میونسپل ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی۔

میونسپل ٹیکس لگا کر میڈیکل کمپلیکس کامنصوبہ مکمل کیاجائےگا،جناح میڈیکل کمپلیکس 3سال میں فنڈز اکٹھے کرنے کی شرط کے باعث مشکلات کا شکار ہے، آئی ایم ایف نے منصوبے کی مزید تفصیلات مانگ لیں،عالمی مالیاتی ادارے کا فنڈ مشن 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد میں قیام کرےگا۔

ذرائع کے مطابق فنڈنگ مسائل کے حل کےلئے ای سی این ای سی نے کمیٹی تشکیل دےدی ،متبادل طور پر ہنگامی بجٹ سے 30 ارب جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، وزارت خزانہ نے منصوبے کےلئے میونسپل ٹیکس کے ذریعے وسائل اکٹھے کرنے کی تجویز پیش کردی،جناح میڈیکل کمپلیکس میں ایک ہزار بستروں کےساتھ جدید سہولتیں شامل ہوں گی، حکومت 2028 کے وسط تک مکمل کرنے کی خواہاں ہے، منصوبے کےلئے ابتدائی ساڑھے 3ارب کمپنی کے قیام اور بھرتیوں کےلئے جاری کیے جائیں گے۔