وزارت مواصلات میں 78 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت مواصلات میں 78 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں،آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کردی۔

رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ آفس میں 28 کروڑ 42 لاکھ کی کرپشن و چوری ہوئی، مختلف خریداریوں میں 2 ارب 84 کروڑ ،ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں ایک ارب 25 کروڑ 69 لاکھ کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں،وزارت کے کمرشل بینکوں میں اکاونٹس کے باعث 4 ارب 58 کروڑ کا نقصان ہوا۔

آڈیٹر جنرل رپورٹ کے مطابق وزارت کے 12 کیسز میں 9 ارب 42 کروڑ کی عدم وصولیاں رپورٹ ہوئیں، 13 کیسز میں58 ارب سے زائد کی بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی،پاکستان پوسٹ میں ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ،خریداری میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) قواعد کی پابندی لازم قرار دی جائے، خسارے والے ڈاک خانوں کو منافع بخش بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔