اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے سیلاب متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کے درد کو محسوس کرسکتے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہامحکمہ خارجہ پاکستان بھر میں سیلاب متاثرین کےلئے امداد فراہم کر رہا ہے،امدادی سامان میں خوراک، پناہ گاہیں ،زندگی بچانے والی ادویات شامل ہیں،مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔
سیلاب متاثرہ پاکستانیوں کے درد کو محسوس کرسکتے ہیں، امریکی ناظم الامور
















