عراقی فضائیہ کی تربیت میں بھرپورتعاون کرینگے،ائیر چیف
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل غالب رادی کی ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال،باہمی تربیت، استعدادکار اور ایوی ایشن صنعت میں ترقی پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف نے پاک عراق تاریخی و دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیااورعراقی فضائیہ کی تربیت میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی،دونوں فضائیہ کے سربراہوں نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا۔
















