اسلام آباد ہائیکورٹ کامنشیات کیسوں کی سماعت کیلئے اہم اقدام
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کیسوں کی سماعت کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا،رٹ پٹیشن، ضمانت اور اپیلوں سمیت تمام کیسز اب ڈویژن بنچ سنے گا۔
عدالت کے مطابق منشیات کیسز ڈویژن بنچ میں سننے کا فیصلہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی کے تحت کیا گیا،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
















