تجارتی پابندی کے باوجود پاکستان کی بھارت سے بلواسطہ درآمدات
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ہر قسم کی تجارتی پابندی کے باوجود بھارت سے بلواسطہ درآمدات کا انکشاف سامنے آگیا۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اگست میں بھارت سے پاکستان کی بلواسطہ درآمدات 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، سالانہ بنیادوں پر اگست 2025 میں بھارت سے بلواسطہ درآمدات 37 فیصد بڑھیں، موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال میں بھارت سے سالانہ بلواسطہ درآمدات میں7 بار اضافہ ہوا۔
















