سپر ٹیکس امتیازی ہے یا قانونی؟ سپریم کورٹ کے ایف بی آر سے سخت سوالات
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپر ٹیکس پرکیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکومتی پالیسی پر ایف بی آر سے سخت سوالات پوچھے ۔
5 رکنی آئینی بنچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں کیس پر سماعت کی،ایف بی آر کی وکیل عاصمہ حامد نے موقف اختیار کیا انکم ٹیکس آرڈیننس میں مختلف ٹیکسیشن ریجم علیحدہ علیحدہ ہیں، سیکشن 113 میں کم سے کم ٹیکس لازم ہے جبکہ سیکشن 8 فائنل ٹیکس ریجم کا ہے۔
جسٹس علی مظہر نے استفسار کیا سیکشن 12 سے مراد کون سا سیکشن ہے ،ٹیکس عائد کرنے کا بنیادی طریقہ کار کیا ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کیا ٹیکس لگانے سے پہلے کسی ماہر یا چیمبر آف کامرس سے مشاورت کی گئی اور کیاکوئی تحریری سفارشات یا میٹنگ منٹس تیار کیے گئے؟،ممبر ایف بی آر ڈاکٹر اشتیاق نے موقف اختیار کیا تمام چیمبرز سے تجاویز لیکر وزارت خزانہ کو بھیجی جاتی ہیں،ٹیکس پیرز کی 3کیٹگریز ہیں، مینیمم، فائنل اور نارمل ،انہی کیٹگریز کے مطابق کسی پر 2 اور کسی پر 4 فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے،عاصمہ حامد نے کہاسپر ٹیکس صرف مخصوص طبقے پر لگایا جائے تو امتیازی تصور ہوگا،عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔
















