تباہ کن سیلابی صورتحال کے باوجود زندہ دل جوڑے کی شادی


ٹوبہ ٹیک سنگھ:(مشرق نیوز)سیلابی صورتحال کے باوجود لڑکے والے ریسکیو کی کشتیوں میں بارات لےکر پہنچ گئے،ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی طویل مدت انتظار کے بعد دلہنیا لینے کشتی میں پہنچا اور دلہن بیاہ لایا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تباہ کن سیلابی صورتحال کے باوجود زندہ دل و باہمت جوڑے نے شادی کرلی جب تمام زمینی راستے سیلابی پانی میں ڈوب گئے اور باراتی سیلابی ریلے میں پھنس گئے تو ریسکیو کی کشتیاں مدد کےلئے آپہنچیں،دلہن سرخ عروسی لباس میں ملبوس ، دلہا ،اہلخانہ ریسکیو کشتیوں پر سوار ہوتے ہی مسکرا رہے تھے،ریسکیو کی کشتیوں میں باراتی سوار ہوئے ،ڈھول کی تھاپ، بچوں کے قہقہوں اور شادی کے گانوں کی گونج کےساتھ بارات بحفاظت دلہن کو لیکر دلہے کے گھر جاپہنچی۔