آئی ایم ایف کےساتھ دوسرے اقتصادی جائزے کا شیڈول طے
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،آئی ایم ایف میںدوسرے اقتصادی جائزے کا شیڈول طے ،ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات کئے جائیں گے، مذاکرات وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی، سٹیٹ بینک ،ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں ،وزارتوں سے ہوں گے، وفد چاروں صوبوں سے الگ الگ بات چیت بھی کرےگا،مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری ہونے کا امکان ہے۔
















