لاہور،قصور،ملتان،کراچی:(نمائندگان)بھارت کی پھر آبی جارحیت،جنوبی پنجاب میں مزید تباہی ،سینکڑوں بستیاں زیر آب،ملتان کی صورتحال تشویشناک،سیلاب سندھ میں داخل، کشمور ، گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،کراچی میں طوفانی بارش سے تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، شاہراہیں ندی نالوں میں تبدیل،پانی آبادیوں میں داخل،موٹروے ،تعلیمی ادارے بند، فوج کو طلب کرلیا گیا۔
بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ تے ہوئے پاکستان کو ہائی کمیشن کے ذریعے آگاہ کیا، ہیڈ پنجند پر بدستور انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، بہاو بڑھ کر 5 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہو گیا،وزارت آبی وسائل کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے ،فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، متعلقہ تمام ادارے الرٹ رہیں،دریائی بیلٹ سے ملحقہ 145 موضع جات متاثر ، سینکڑوں بستیاں سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگئیں۔
کہروڑپکا میں دریائے ستلج میں طغیانی سے ٹبہ وڈاں کا حفاظتی بند ٹوٹنے، سیلابی پانی متعدد آبادیوں میں داخل ہونے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں،دریائے چناب کے شدید ریلے نے جنوبی پنجاب کے بڑے حصوں کو زیر آب کر دیا، ملتان وقریبی اضلاع کےلئے اگلے 2 دن نہایت اہم ہیں،ملتان کےساتھ مظفرگڑھ، شجاع آباد، خان گڑھ، جلالپور پیروالا، اوچ شریف ،علی پور بھی خطرے میں ہیں، حکومت نے فیصلہ کرلیااگر پانی کی سطح 393.50 فٹ سے تجاوز کر گئی تو شیرشاہ بند کو توڑ دیا جائےگا ،8 ہزار مکانات اور 30 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے جنوبی پنجاب کی صورتحال کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہاجلالپور پیر والا کی صورتحال انتہائی خراب ،شہر کو 3دریاوں راوی، چناب اور ستلج کا پانی متاثر کررہا ہے، شگاف پڑنے سے مزید آبادیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تمام لوگوں کے انخلا کو یقینی بنارہے ہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا175 سے زائد ریسکیوبوٹس جلال پور پیروالا میں کام کررہی ہیں، لوگوں کا انخلا سے گریز چیلنج بنا ،بھارت صرف اپنی ضرورت کے مطابق اپنی ڈاون سٹریم نہروں میں پانی چھوڑ رہا ہے،نارووال، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ میں پانی کے بہاو میں بتدریج کمی،سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد، چنیوٹ میں کافی تیزی سے پانی اتر رہا ہے،پانی اترنے والے علاقوں میں ریلیف کیمپوں سے لوگ واپس جارہے ہیں،اگلے 3دن کا بڑا چیلنج ساو¿تھ پنجاب ہے، ملتان ،مظفرگڑھ، لیاقت پور اور رحیم یارخان کی صورتحال تشویشناک ہوگی۔
دریں اثنا جنوبی پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب سندھ میں داخل ہوگیا ، گڈو بیراج کی سطح 5 لاکھ 2 ہزار 844 کیوسک ،پانی کا اخراج 4 لاکھ 92 ہزار 433 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے کہاگڈو ، سکھر بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے،تمام تر حفاظتی اقدامات کر لیے ، امید ہے سیلابی ریلا آرام سے گزر جائے گا۔
ادھر نوشہرو فیروز میں منجٹھ کے قریب زمینداری بند ٹوٹنے سے گاوں مردان چانڈیو میں پانی داخل ہوگیا،مکین پھنس کررہ گئے، بند ٹوٹنے کے باعث گاوں کے اطراف سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصل تباہ ہوگئی،علاوہ ازیںکراچی میں وقفے وقفے سے طوفانی بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال ، شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو ، ملیر ،لیاری کی ندیاں دریاوں میں تبدیل ہونے سے پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوگیا، ملیر، ایم نائن، سہراب ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی، ملیر ندی، مچھر کالونی سمیت دیگر علاقے ڈوبنے پرشہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، ریسکیو 1122، پاک فوج اور رینجرز اہلکاروں نے بھی ریسکو آپریشن میں حصہ لیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہاملیر ندی میں پانی کا بہاوخطرناک ہے،مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، اپنی زندگی میں اتنا پانی لیاری ندی میں نہیں دیکھا،موٹروے بند کرنے کا مقصد شہری جانوں کو نقصان سے بچانا ہے، لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،چیف سیکرٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد مانگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاپانی کے بہاو پر مسلسل نظر ، عوام کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے تاکہ مزید کسی پریشانی یا نقصان سے بچا جا سکے،کمشنر کراچی نے تمام تعلیمی ادارے بند کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















